Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان بننے سے متعلق خبروں کی تردید

یہ صرف افواہیں چل رہی ہے، ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 12 فروری 2024 12:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرفرازبگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہے، ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاؤں گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی نشکیل کےلئے سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اسلام آباد

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

sarfaraz bugti

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results