Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

صحتمند رہنے کی خواہش ہے تو پیاز کھائیں

پیاز کو صرف ذائقوں تک محدود نہ سمجھیں، اس کے اندر صحت کا خزانہ چھپا ہے۔
شائع 12 فروری 2024 01:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیازایک ایسی سبزی ہے جو کھانوں کو لذت دینے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتربناتی ہے۔

پیاز ایشیائی کھانوں کا لازمی حصہ ہے جس کے بغیر کھانوں کی تراکیب نامکمل رہتی ہیں لیکن اسے صرف ذائقوں تک محدود نہ سمجھیں بلکہ یہ اپنے اندر بے پناہ صحت کا خزانہ چھپائے ہوئے ہے۔

اپنی انہیں غذائی خصوصیات کی وجہ سے اسے بطور سلاد کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایسی ہی چند خصوصیات آپ کے لیے پیش خدمت ہیں۔

بلڈ شوگرکنٹرول کرتی ہے ۔

پیاز ذیابیطس کے لیے اچھی رہتی ہے کیونکہ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوخون کے اندر موجودشکر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں ۔

جلد بہتر بناتی ہے۔

پیازمیں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر پڑنے والی جھریوں سے بچاتے ہوئے جلد کو تازگی اور چمک عطا کرتا ہے اور تیزی سے عمر کے بڑھتے ہوئے اثرات کوروکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں بھی مددگار

پیاز ایک کم کیلوریز اور زیادہ فائبر پر مشتمل سبزی ہےجو دیر تک پیٹ بھر ے رہنے کا احساس دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے جسم میں کیلوریز کم کرکے وز ن کم کرنے کی کوشش میں آپ کا ساتھ دیتی ہے۔

چائے پراٹھے کے شوقین افراد یہ جان لیں!

ہڈیاں مضبوط بناتی ہے

سلفر اور کیوروسٹین ، یہ وہ دو اجزاء ہین جو پیاز میں پائے جا تے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط کر کے آسٹیوپروسسس یعنی ان کے بُھربُھرے پن کا خطرہ کم کرتی ہے۔

دل کو تقویت دیتی ہے

پیاز مین موجود سلفر جسم سے کولسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

مدافعاتی نظام بہتربناتی ہے

پیاز مدافعاتی نظام بہتر بنانے والے اجزاء اور وٹامن سی پر مشتمل ہے جو جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نظام ہضم کو تقوقیت دیتی ہے اور قبض سے بچاتی ہے۔

کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر کےخلیوں کو بننے سے روکتا ہے اور پیاز میں اس کی وافر مقدار موجود ہو تی ہے۔

Women

lifestyle

onions

onion price