Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں کمی

جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 06:02pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر چار پیسے کمی کے ساتھ 279 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔

جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بیشی سے متعلق اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔

karachi

us dollar

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

Open Market

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE