Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غنودگی میں بچی کوجُھولے کے بجائے اوون میں رکھ دینے والی ماں گرفتار

اوون سے نکالے جانے پر بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
شائع 12 فروری 2024 10:04am

امریکی ریاست مسوری میں پولیس نے ایک 26 سالہ عورت کو اپنی ہی بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس عورت نے غلطی سے بچی کو اوون میں رکھ دیا تھا۔

26 سالہ ماریا ٹامس کو کچھ دیر کی نیند لینا چاہتی تھی۔ اسے ایک ماہ کی بچی کو جھولے میں ڈالنا تھا مگر غنودگی میں اس نے بچی کو اوون میں رکھ دیا اور سوگئی۔

اوون سے نکالے جانے پر بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ اسکائی نیوز نے بتایا کہ یہ واقعہ اِسی ہفتے اس وقت سامنے آیا جب کینساس سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نومولود کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ڈیلی ایکسپریس یو ایس نے بتایا کہ بچی کے کپڑے سیاہ ہوچکے تھے اور پورے گھر میں دھویں کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

بچی کے دادا نے بتایا کہ ماریا نے اسے فون کرکے بتایا تھا کہ بچی کی حالت اچھی نہیں۔ جب وہ گھر پہنچے تو دیکھا کہ دھواں پھیلا ہوا ہے اور بچی جھولے میں پڑی ہے۔

Missouri

US MOTHER

PUT BABY IN OVEN

ONE MONTH OLD