Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاج علی کے لیے بھارتی اداکارہ پاکستان آنے کو تیار

ایک بار وہاج سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، مجھے ان سے بے انتہا محبت ہے۔
شائع 12 فروری 2024 09:22am

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ وہاج علی کی مداح نکلیں، اداکار سے ملنے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔

اداکارہ بھارتی ڈرامے کی تشہیر کے دوران پاکستانی اداکار وہاج علی سے اپنی محبت کا اظہار کیے بغیر رہ نہیں پائیں۔

وہاج علی اداکارہ کو اس حد تک پسند ہیں کہ جب میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں عدالت میں کسی اداکار کے دفاع کا موقع ملے، تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی، اس کے لیے میں پاکستان ان سے ملنے جاؤں گی، یا پھر وہاج مجھ سے ملنے پاکستان سے بھارت آ جائیں، کیونکہ میں وہاج علی سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وہاج سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک بار وہاج سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، مجھے ان سے بے انتہا محبت ہے۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ان دنوں ڈراموں میں اپنی اداکاری کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ بگ باس کنٹیسٹنٹ اداکار کرن کندرا کے ساتھ بھی ڈرامے میں نظر آ چکی ہیں۔

india

پاکستان

Pakistani Actor

Indian Actress

drama

Pakistani drama