Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت کا فیصلہ سی سی سی میں ہوگا ،خورشید شاہ

کوئی ایک پارٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی،رہنما پیپلزپارٹی
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 09:32am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد روانگی سے قبل سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی، حکومت سازی کا مرحلہ پارٹی کی سی ای سی میں طے ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ پیر کو پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے ہوں گے، پارٹی اجلاس میں ہم مثبت فیصلے کریں گے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اجلاس کے بعد ہی کچھ بتانے کے لائق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

کیا مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہی ہیں؟ زرداری شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آزاد امیدواروں کے ایم کیو ایم سے رابطے، ن لیگی قیادت سے حکومت سازی پر بات نہیں ہوئی، خالد مقبول

مخصوص نشستوں کی تقسیم کا اصل فارمولا کیا اور پی ٹی آئی کیلئے خطرہ کیوں

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results