Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں خاتون جج پر حملے کے ملزم پر اقدامِ قتل کی فردِ جرم

ڈیوبرا ریڈن نے لاس ویگاس میں مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے پر جج کو گراکر گلا دبانے کی کوشش کی تھی.
شائع 11 فروری 2024 03:59pm

امریکی شہر لاس ویگاس میں خاتون جج پر حملے کے ملزم تیس سالہ ڈیوبرا ریڈن پر اقدامِ قتل کی فردِ جرم عائد کردی گئی۔

ڈیوبرا ریڈن نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس کی ایک عدالت میں سزا سنائے جانے کے موقع پر خاتون جج پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔

عدالت میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوط ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طور ڈیوبرا ریڈن نے سزا سنتے ہی اچھل کر خاتون جج کا گلا دبوچنے کی کوشش کی اور انہیں نیچے گرادیا۔

عدالت کے کلرک اور ایک سیکیورٹی اہلکار نے ڈیوبرا ریڈن سے گتھم گتھا ہوکر جج کو چھڑایا۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پورٹلز پر دنیا بھر میں دیکھی گئی۔

ملزم کو 29 فروری 2024 کو سزا سنائی جانی ہے۔ فردِ جرم میں درج ہے کہ اس نے خاتون جج کو گرایا، ان کا گلا دبانے کی کوشش کی، بال کھینچے اور سر پر بھی وار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس پر ایک پولیس افسر کو مکے اور لاتیں مارنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

Las Vegas

LADY JUDGE

ATTACK IN COURT