Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ لوگ کسی بھی بہانے آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، جان اچکزئی

کامیاب پولنگ پر ادارے مبارک باد کے مستحق، معمولی انتظامی پیچیدگیاں تو ہوتی ہی ہیں، میڈیا برفنگ
شائع 11 فروری 2024 02:34pm

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

اتوار کی صبح میڈیا بریفنگ میں جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ملک کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے اور کرے، ہمیں ہر حال میں جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے، اداروں کو محفوظ و مستعد رکھنا ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران ملک بھر چند ایک معمولی سی انتظامی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔ کہیں کہیں انتخابی نتائج میں تھوڑی سی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہر انتخابات میں ہوتا ہے۔

بعض عناصر چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی معمولی سی الجھن کو بہانہ بناکر آگے بھڑکائی جائے۔ ایسے لوگ بھارتی خفیہ ادارے کے ایجنٹ ہیں۔

Jan Achakzai

SUCCESSFUL POLLING

FELICITATIONS