Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ میسج بھیجنے والوں کو لاک اسکرین سے بلاک کریں

واٹس ایپ نے بلاکنگ فیچر متعارف کرادیا، نمبرز کے بغیر پیغامات کے تبادلے کی سہولت بھی جلد میسر ہوگی۔
شائع 11 فروری 2024 01:21pm

معروف سوشل میڈیا پورٹل واٹس ایپ نے صارفین کو ناپسندیدہ پیغامات براہِ راست بلاک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ اب لاک اسکرین کے ذریعے بھی پیغامات بلاک کیے جاسکیں گے۔

جب کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تب واٹس ایپ آپ کو پیغام بھیجنے والے نمبر کے نیچے ایک وارننگ نوٹ دیتا ہے۔

واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو دی جانے والی اس سہولت کا بنیادی مقصد غیر معمولی تیزی سے اور بڑی تعداد میں آنے والے ناپسندیدہ یا ان چاہیے پیغامات کو روک کر صارفین کی پریشانی کم کرنا ہے۔

دنیا بھر میں مارکیٹ کے ادارے بڑی تعداد میں پروموشنل میواد بھیجتے ہیں۔ دوسری طرف آن لائن فراڈ کرنے والے بھی سرگرم ہیں جو واٹس ایپ کے صارفین کو نشانہ بنانے پر تُلے رہتے ہیں۔

ناپسندیدہ پیغامات کو بلاک کرنے کے نئے فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین کو اب اپنی ڈیوائس ان لاک نہیں کرنا پڑے گی اور ایپ کے اندر نیویگیشن کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اگر کسی بھی پیغام پر نوٹیفکیشن موصول ہونے پر یوزر محض نوٹیفکیشن کو پریس کرکے مختلف آپشنز تک پہنچ سکیں گے۔ ان میں پیغامات کا بلاک کرنے کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ یوزر کے اختیار میں ہوگا کہ کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کی اطلاع متعلقہ نمبر کو دے یا نہ دے۔

کسی بھی نمبر سے پیغامات بلاک کرنے کا سادہ طریقہ یہ ہے

Settings > Privacy > Blocked contacts > Add >

Add کی جگہ متعلقہ نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ اس طور کسی بھی نمبر کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اسے مطلع کرنے یا نہ کرنے کا آپشن بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

روس میں واٹس ایپ کو پہلی بار بھاری جرمانے کا سامنا

واٹس ایپ کو محفوظ بنانے کے 3 طریقے

یوزر کے لیے لازم ہوگا کہ فون نمبرز واٹس ایپ پر رجسٹر کرائیں۔ کوئی بھی شخص آپ کو پیغامات بھیج سکتا ہے۔ یہ بہرحال پرائیویسی کا بڑا مسئلہ رہا ہے۔ کمپنی کسی ایسے طریقے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت فون نمبرز کے تبادلے کے بغیر بھی رابطہ برقرار رکھا جاسکے۔

واٹس ایپ کی طرف سے بہت جلد مختلف میسیجنگ پلیٹ فارمز کے یوزرز کو واٹس ایپ کے یوزرز کو پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ واٹس ایپ کے صارفین کو بہت جلد تھرڈ پارٹی چیٹس کا سیکشن میسر ہوگا۔

WhatsApp

BLOCKING MESSAGES

CROSS BOARD MESSAGING

SCREEN LOCK FEATURE