Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.9 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل گئے
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 11:29pm

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 142 کلو میٹر تھی، اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ملاکنڈ، چارسدہ، سوات، دیر، شانگلہ، خیبر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ لکی مروت، بونیر، مردان، صوابی، چترال، کالاباغ، میانوالی، خوشاب میں بھی زلزلہ آیا۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، بنوں، مہمند، مانسہرہ، نوشہرہ ، باجوڑ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت ، زلزلے کے مرکز اور گہرائی کا معلوم نہیں ہوسکا۔

earthquake

Met Office

United States Geological Survey