Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، علی امین سمیت دیگر رہنماؤں کو اہم ٹاسک مل گیا

عوام کے مسترد شدہ فرد کے کامیابی کے جھوٹے دعوے شرمناک ہیں، کور کمیٹی
شائع 10 فروری 2024 10:37pm

پشاور میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ عوام کے مسترد شدہ مجرموں سے ہاتھ ملانے کی بجائے ووٹ کی پرچی کے ذریعے کئے گئے عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔

اجلاس میں مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو ملنے والی کامیابی کے باعث حکومت سازی کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت سازی کیلئے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے باضابطہ روابط کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر خان نیازی کے سپرد کی گئی۔

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا جبکہ میاں اسلم اقبال بالترتیب خیبر پختونخوا اور پنجاب میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے روابط کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

کورکمیٹی نے کہا کہ لندن منصوبے کے تحت وطن واپس لائے گئےعوام کے مسترد شدہ فرد کے کامیابی کے جھوٹے دعوے شرمناک ہیں۔

کورکمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ہاتھوں انتخابات کی تباہ شدہ ساکھ پر بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والا ردّعمل فطری اور قابلِ فہم ہے۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے عالمی سطح پر ابھرنے والی تشویش کا دفترِخارجہ کی پریس ریلیز سے تدارک کی کوشش مضحکہ خیز ہے۔

کورکمیٹی کےمطابق دستور و قانون کے احترام اور شفافیت کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھ کر ہی انتخابات کو مؤثر اور قابلِ قبول بنایا جاسکتا تھا۔

election results

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024