Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان بھر میں قوم پرست جماعتوں کے مظاہرے، شاہراہیں بلاک کردی گئیں

صوبے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی مطمئن نظر نہیں آرہا
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 12:03am
Demonstrations of nationalist parties across Balochistan - Aaj News

بلوچستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور انتخابی نتائج کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے حب آر او کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے، پی بی 21 کی ری کاؤنٹنگ کے لیے پیپلز پارٹی نے شاہراہ بلاک کردی ہے۔

قوم پرست جماعتوں نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حب میں آر او کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت قوم پرستوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہ بلوچستان بھر میں ہمارے کامیاب امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل قلات، خضدار کی قومی اسملی کی نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی اپنی سیٹ بھی جیت گئے ہیں۔

ڈاکٹر مالک رات تک قومی اسمبلی کی سیٹ جیت چکے تھے، لیکن صبح معلوم ہوا کہ پیپلز پارٹی کے ملک شاہ جو اس علاقے کے بھی نہیں اور جنہیں کوئی وہاں جانتا بھی نہیں ان کی جیت کا اعلان کیا گیا۔

اس وقت بھی گواردر حق دو تحریک، نیشنل پارٹی اور بی این پی احتجاج کر رہی ہیں، مکران میں بھی احتجاج جاری ہے، اس وقت پورا بلوچستان احتجاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی احتجاج کر رہی ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی احتجاج کر رہی ہے، پشتونخوا میپ احتجاج کر رہی ہے۔

صوبے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی مطمئن نظر نہیں آرہا۔

کونسی سڑکیں بلاک

کوئٹہ میں جے یو آئی اور بی این پی کے کارکنان نے ایریگیشن آفس میں سریاب روڈ اور شاہوانی روڈ کراس پر بھی سریاب روڈ بلاک کر دیا ہے۔

چمن میں اے این پی کے اراکین کی جانب سے گڑنگ چیک پوسٹ بی ایریا پر کوئٹہ چمن مین روڈ اور زرابند بی ایریا میں روڈ بلاک کر دیا ہے۔

چاغی میں بھی جے یو آئی کے کارکنوں کی طرف سے مشرقی بائی پاس دالبندین کا علاقہ بلاک کر دیا گیا ہے۔

لورالائی میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کارکنان نے مختار ہائی وے بی ایریا اور سٹی ایریا کی سڑک بلاک کر دی ہے۔

نصیر آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سٹی ایریا روڈ ڈی ایم جمالی کو بلاک کر دیا۔

جعفرآباد میں عمرانی کے رہائشیوں نے مسدود لنک روڈ اوستہ محمد اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے خان پمپ پر سڑک بلاک کر دی گئی۔

صحبت پور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مین بازار روڈ بلاک کر دیا۔

قلات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے مڈ وے باب میری کے قریب مین آر سی ڈی ہائی وے بلاک کر دیا۔

نوشکی میں جے یو آئی کی طرف سے سٹیشن ایریا، اور قومی شاہراہ بلاک کر دی۔

احتجاج/ریلی

قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی اور پی کے میپ کے کارکنوں نے ڈی آر او، آر او اور ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ نیشنل ہائی وے پر چھ مقام پر دھرنا دیا گیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، لورالائی میں پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی سی/ڈی آر او آفس کے قریب دھرنا دیا، قلات میں بی اے پی کارکنوں کی طرف سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، قلعہ عبداللہ میں پی کے میپ اور جے یو آئی کے کارکنوں کی طرف سے ڈی سی آفس چمن کے قریب دھرنا دیا گیا، چمن میں اے این پی کے اراکین کی طرف سے ڈی سی آفس اور زرابند بی ایریا میں دھرنا دیا۔ خاران میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آر او آفس، سیکرٹریٹ چوک، خاران کے سامنے دھرنا دیا گیا، سبی میں آزاد امیدوار ممبران کی طرف سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Balochistan Election Results

Balochistan Protest