Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان : شہریوں کی فورسز کے شانہ بشانہ لڑائی، 3 دہشت گرد ہلاک

شیرانی قبیلے کے غیور عوام دہشتگردوں کے خلاف صف آراء ہوگئے
شائع 10 فروری 2024 05:01pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور شیرانی قبائل کے ہاتھوں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

درہ زندہ میں شیرانی قبیلے کے غیور عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف صف آراء ہوگئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں علاقہ کے عوام موقع پر جمع ہو گئے اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا اور تینوں دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔

یاد رہے کہ علاقہ درہ زندہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے تھے۔

دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ گشت پر تھی۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی سر زمین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لکی مروت کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑائی کی ۔

عوام کا کہنا ہے کہ نہتے عوام کو نشانہ بنانے والے اور بھتہ خوری کرنے والے خوارج کا وجود ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

عوام نے عہد کیا کہ علاقے کے امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ہر حد تک جائیں گے۔

security forces

security forces operation

Pakistan Law and order situation