Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلی اور انوشکا کےدوسرے بچے کی متوقع پیدائش، اے بی ڈی ولیئیرز نے بیان بدل لیا

جنوبی افریقہ کےسابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے سوشل میڈیا شو کے دوران ایک دعویٰ کیا تھا
شائع 10 فروری 2024 04:06pm

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیداش سے متعلق اپنے بیان پروضاحت دیتے ہوئے اسے غلط خبر قرار دے دیا۔

گزشتہ ماہ سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا شو کے دوران دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارتی میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں۔

ویڈیو میں سابق کپتان نے بتایا کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں، ویرات اس وقت بالکل ٹھیک ہیں اور اچھا وقت فیملی کے ساتھ گزار رہے ہیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز چھوڑ دیے۔

اے بی ڈی ولئیئرز کے اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر بھی ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے۔

تاہم اب یوٹرن لیتے ہوئے سابق جنوبی افریقن کپتان کا کہنا ہے کہ میں نے اس وقت غلط معلومات شئیر کر کے بڑی غلطی کی، میری معلومات بالکل درست نہیں تھیں، کوئی نہیں جانتا کہ اصل بات کیا ہے اور ان کی فیملی میں کیا ہو رہا ہے۔

اے بی ڈی ولیئیرز کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ میں ان کے اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، سیریز میں وقفہ لینے کی وجہ کچھ بھی ہو، لیکن مجھے امید ہے کہ ویرات کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بالکل ٹھیک ہوں گے۔

Newborn Baby

AB de Villiers

Virat Kohli Children

Anushka Sharma Expecting baby