Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایپل نے آئی فون کے ڈیزائن میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

2007 سے اب تک تمام آئی فون یکساں، اب 2 مختلف ماڈلز پر کام شروع کردیا گیا
شائع 10 فروری 2024 03:21pm

ٹیک جائنٹ ’ایپل‘ اب کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے۔ اسمارٹ فونز کی دنیا میں اپنی برتری منوانے کی غرض سے کمپنی فولڈنگ اسمارٹ فون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایپل کی جانب سے دو نئے فولڈنگ اسمارٹ فون تیار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے

ڈیزائن کی حتمی منظوری دینے کے بعد اب ان اسمارٹ فونز کی خصوصیات کا تعین کا مرحلہ مکمل کیا جارہا ہے۔

کمپنی چاہتی ہے کہ مارکیٹ میں کچھ نیا پیش کیا جائے۔ یہ نیا فولڈنگ اسمارٹ فون اس نوعیت کے فونز کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی فون 16 افقی طور پر موڑا جاسکے گا۔ ایسے کم از کم دو ماڈل تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ دونوں ماڈلز فلپ فونز کی طرز پر تیار کیے جارہے ہیں۔

کمپنی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ماڈل 2026 سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آسکیں گے۔

ایپل کا پہلا آئی فون 2007 میں لانچ کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک جتنے بھی آئی فون مارکیٹ میں لائے گئے ہیں وہ سب کے سب یکساں دکھائی دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

لاکھوں روپے کے ’آئی فون 15 پرو‘ میں بڑی خامیوں کا انکشاف

آئی فون منگوانے والے نوجوان نے رقم نہ ہونے پر ڈیلیوری بوائے کو قتل کردیا

اس حوالے سے تحقیق بھی خوب کی گئی ہے اور ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فنکشنز پر بھی بہت کام کیا گیا ہے۔