Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی

اہلکاروں کو ہدایات جاری، سامان راہداریوں مٰیں رکھنے سے موتمرین کو مشکلات پیش آتی ہیں
شائع 10 فروری 2024 12:31pm

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسجد الحرام کے دروازوں کے نگران سیف السلمی کہتے ہیں مسجد الحرام میں عبادت کے لیے آنے والوں کو متعلقہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

السلمی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو میں کہا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ موتمرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتی ہے۔

السلمی نے بتایا کہ تمام اہلکاروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ پانی کے کین یا بڑے بیگز کے ساتھ کسی کو مسجد الحرام کی حدود میں داخل نہ ہونے دیں۔

یہ پابندی پہلے بھی عائد تھی تاہم بعد میں نرمی برتے جانے پر لوگوں نے سامان لانا شروع کردیا۔ اس کے نتیجے میں دوسروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بہت سے لوگ ذاتی سامان راہداریوں میں بھی رکھ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں گزرنے والوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔

Kaaba

LUGGAGE

WATER CANS

TRAVEL BAGS