Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی میڈیا نے حکومت سازی کیلئے ’نواز زرداری ملاقات‘ کا دعویٰ کردیا

پی پی پی ذرائع نے بتایا ملاقات لاہور میں جمعہ کو رات گئے ہوئی، رپورٹ
شائع 10 فروری 2024 11:47am

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

معروف بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدرِ مملکت اور سابق وزیر اعظم کی ملاقات جمعہ کو رات گئے ہوئی جس میں ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ابتدائی نوعیت کی ملاقات تھی جس کا بنیادی مقصد اس حوالے سے مزید رابطوں کی راہ ہموار کرنا اور مشاورت کو آگے بڑھانا تھا۔

یہ ملاقات جمعہ کی شام محمد نواز شریف کی طرف سے فتح کے اعلان اور متعلقہ خطاب کے بعد ہوئی جب انہوں نے اپنے اتحادیوں کو مخلوط حکومت کی تشکیل میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستانی میڈیا میں یہ خبر گرم رہی ہے کہ محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کی شب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ قائم کیا تھا۔

Indian Media

NAWAZ MEETS ZARDARI

FORMATION OF GOVERNMENT