Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متھن چکرورتی سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال میں داخل

کولکتہ کے اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم سینیر اداکار کو اٹینڈ کر رہی ہے، حال میں پدم بھوشن سے نوازا گیا
شائع 10 فروری 2024 11:13am

بالی وڈ کے معروف سینیر اداکار اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متھن چکرورتی کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات ہی سے وہ شدید بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ ہفتے کی صبح ان کی حالت خراب ہونے لگی تو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

متھن چکرورتی کو حال ہی میں ملک کا دوسرا بڑا سول اعزاز پدما بھوشن سے نوازا گیا ہے۔

پدما بھوشن دیے جانے کے بعد متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں ایک وڈیو میں کہا تھا کہ میہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ اس اعزاز کو پانا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کا شکر گزار ہوں جو مجھ سے محبت اور میرے لیے دعا کرتے ہیں۔ میں اپنے لیے کبھی کچھ نہیں چاہتا، کچھ نہیں مانگتا۔

Hospitalized

KOLKATTA

MUTHUN CHAKRAVORTY

PADMA BHUSHAN