Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اس تصویر میں موجود معروف خاتون سیاستدان کون ہیں؟

سفید رنگ کے کپڑے پہنے طالبہ آج جیل میں ہیں۔
شائع 10 فروری 2024 10:21am

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اپلوڈ کی گئی اس تصویر میں معروف خاتون سیاستدان موجود ہیں، جو کہ وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

پاکستان کی معروف ترین خواتین سیاستدان نوجوانی میں کیسی دکھتی تھیں، یہ تجسس اکثر صارفین میں دکھائی دیتا ہے۔

ایسے ہی ایک صارف نے خاتون سیاستدان کی ایک تصویر اپلوڈ کی، جس میں کئی طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ طالب علمی کے دور کی معلوم ہو رہی ہیں۔

ان کے ساتھ ہی سفید رنگ میں ملبوس اور وکٹری کا نشان بنائے یہ طالبہ اس وقت پاکستان کی معروف ترین خواتین سیاستدانوں میں شامل ہیں۔

یہ طالبہ کوئی اور نہیں بلکہ ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں، جو کہ نوجوانی کے دور میں تھیں اور پُر کشش معلوم ہو رہی ہیں۔

اگرچہ یہ تصویر پرانی ہے، تاہم ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

واضح رہے رواں سال منعقد الیکشن 2024 میں ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 120 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑ رہی تھیں، جبکہ اس سے قبل وہ پی ٹی آئی دور میں وزیر صحت پنجاب بھی رہ چکی ہیں۔

social media

Yasmeen Rashid

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)