حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی نے اجلاس طلب کرلیا
عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 90 نشستوں پر بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں حکومت کیلئے پی ٹی آئی سرگرم
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حکومت کے لیے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لیے آج اجلاس بھی ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر بھی غور ہوگا۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کی ممکنہ اتحادی مجلس وحدت المسلمین این اے 37 سے کامیاب
کراچی میں سبقت لینے والے 2 امیدوار بعد میں ہار گئے
نواز شریف کی آزاد امیدواروں کو ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی دعوت
اجلاس میں بیرسٹرگوہر، اسد قیصر اور لطیف کھوسہ شرکت کریں گے جبکہ آزاد امیدواروں کی شیرانی گروپ اور مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت متوقع ہے۔
Comments are closed on this story.