Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رفاہ بارڈر پر اسرائیلی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد شہید

اسرائیلی ٹینکوں نے بھی گولے داغے، جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر میرون پر راکتوں سے حملہ
شائع 09 فروری 2024 04:03pm

مصر سے ملحق رفاہ بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے۔ دوسری طرف لبنان کے علاقوں سے اسرائیل کے علاقے میرون پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔ غزہ کے ایک چوتھائی باشندے فاقوں کا شکار ہیں۔

7 اکتوبرسے شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل کے اندر 1200 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع رفاہ بارڈر سے ملحق علاقے کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں غزہ کی نصف سے زائد آبادی پناہ لیے ہوئے ہے۔

جمعرات کی شام اسرائیلی ٹینکوں نے بھی رفاہ بارڈر کے نزدیک پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے۔

جمعرات کو اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ یہ علاقے میدانِ جنگ سے بہت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بیروت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ سمیت 7 شہید

امریکی حمایت کے ساتھ جنین میں اسرائیلی حملے، شہادتوں پر او آئی سی کی مذمت

RAFAH BORDER

ISRAELI ATTACK

13 MARTYRED INCLUDING WOMEN AND CHILDREN

SOUTH LEBANON

TANKS AND DRONES