Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممکنہ ہنگامہ آرائی کے باعث اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی
شائع 09 فروری 2024 01:49pm

انتخابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جبکہ الیکشن کی صورتحال سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ پُر امن الیکشن کے انعقاد میں تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی شکر گزار ہے۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

واضح رہے الیکشن نتائج نہ آنے کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان پولنگ اسٹیشنز کے باہر نتائج کے اعلان کے لیے منتظر ہیں۔

islamabad police

Pakistan Politics

PTI Independent Candidates