Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری نتیجہ آنے سے پہلے ہی سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی

عوامی فیصلے پر سر تسلیم خم کر لیا
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 02:38pm

عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ہار تسلیم کر لی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے، آمین۔

واضح رہے این اے 122 لاپور 8 سے الیکشن لڑنے والے سعد 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے، جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سعد رفیق کی جانب سے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کی بنیاد پر ہی لطیف کھوسہ کو مبارکباد دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین نے بھی والد کے مخالف عامر ڈوگرکو بہترین سیاسی مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف این اے 149 ملتان سے پاکستان تحریک انصاف سے سے عامر ڈوگر نے بہترین سیاسی مہم چلائی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ان کی مہم ویل آرگنائز اور پُر اثر تھی، جیت کے حقدار ہیں۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results