Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بائیڈن کا حافظہ پھر ڈگمگا گیا، مصری صدر کو میکسیکو سے جوڑ دیا

میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے کمزور حافظے کا سوال اٹھائے جانے پر امریکی صدر برہم
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 10:30am

امریکی صدر کی طرف سے کمزور حافظے کا ایک اور شاہکار سامنے آیا ہے۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے مصر کے صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کو میکسیکو کا صدر قرار دے دیا۔

جب میڈیا کے نمائندوں نے ان کے حافظے پر سوال اٹھایا تو امریکی صدر نے اس بات پر اصرار کیا کہ ان کا حافظہ کسی بھی اعتبار سے کمزور نہیں۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ ہاں، میرا حافظہ کمزور ہے تبھی تو میں آپ کو بولنے دیتا ہوں۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح سعید حسین خلیل السیسی کو میکسیکو کا صدر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سرکاری وکیل رابرٹ ہُر نے صدر کے حافظے کو کمزور اور خرابی والا قرار دیا تھا جس پر صدر بائیڈن نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایوانِ صدر کی ایک تقریب کے دوران بنائی جانے والی وڈیو میں اُنہیں یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ہاں، میں بوڑھا ہوگیا ہوں مگر میرا حافظہ ایسا گیا گزرا نہیں ہے اور میں جو کچھ بھی کر رہا ہوں اُس کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں۔

رابرٹ ہُر نے صدر کے حافظے کا سوال 2017 میں اُس وقت اٹھایا تھا جب انہوں نے نائب صدر کا منصب چھوڑنے کے بعد انتہائی حسۤاس دستاویزات بھی اپنے پاس رہنے دی تھیں۔

صدر بائیڈن نے مصری ہم منصب کے حوالے سے بتایا کہ ان سے رابطہ کرکے غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کی خاطر رفاہ کی سرحد کھولنے کی استدعا کی گئی تھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

چینی صدر کیلئے بائیڈن کے نامناسب لفظ کے استعمال پر امریکی وزیر خارجہ کو جھٹکا، ویڈیو وائرل

’جو بائیڈن کو خبردار کیا جاتا ہے کہ جنگل کے قانون کی پیروی نہ کریں‘

رابٹ ہُر نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے حسۤاس دستاویزات اپنے پاس ضرور رکھی تھیں تاہم یہ کوئی بہت بڑا جرم نہ تھا اور اس حوالے سے انہوں نے قانون نافذ کرنے والوں سے تعاون کیا تھا۔

رابرٹ ہُر کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن بعض اہم تاریخیں بھی بھول چکے ہیں مثلاً انہیں یہ بھی یاد نہیں کہ ان کے بیٹے کا انتقال کس تاریخ کو ہوا تھا۔ بیو بائیڈن دماغ کے کینسر کے باعث 2015 میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 46 سال تھی۔

mexico

President Joe Biden

EGYPTIAN COUNTERPART

ROBERT HUR