Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انکل نے اپنے آپ کو بھی ووٹ نہیں ڈالا، صفر ووٹ لینے والے امیدواروں پر چُلبلے تبصرے

سوشل میڈیا صارفین کی امیدوارں سے متعلق دلچسپ پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 10:31am

الیکشن انتخابات کے دوران سوشل میڈیا میمز اور دلچسپ تبصروں نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

عام انتخابات نے جہاں ملک بھر میں گہما گہمی کا ماحول پیدا کیا، وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جوں ہی الیکشن کے نتائج سامنے آ ئے تھے، تو صارفین بھی سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ عام طور پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو دھاندلی کے بغیر ملنے والے ووٹز کی ایک جھلک، ساتھ ہی صارف نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے انتخابی معرکے کے نتائج کی تصویر شئیر کی۔

جس میں انہیں شروعات میں 1 ووٹ ملا تھا، چونکہ یہ شروعات تھی یہی وجہ تھی کہ وقت کے ساتھ ساتھ ووٹز میں اضافہ متوقع تھا، لیکن سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔

اگرچہ یہ تصاویر نتائج کے ابتداء کی ہیںِ تاہم سوشل میڈیا صارفین لے دلچسپ تبصروں کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

جبکہ ایک اور صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ بھائی خد ہی کر لیتا اپنے آپ کو ووٹ۔ اس تصویر میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ووٹز پر توجہ دی گئی تھی، جنہیں صفر ووٹز ملے تھے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

DIGITAL MEDIA