Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس سسٹم بے کار ہوگیا، نتائج کا سلسلہ رک گیا

پریزائڈنگ افسران فارم 45 جاری کرنے میں ناکام
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 04:47am

عام انتخابات محفوظ انعقاد کیلئے معطل کی گئی موبائل سروس کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بے کار ہوگیا۔

کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے پریزائڈنگ افسران بروقت فارم 45 ریٹرننگ افسران کو فراہم نہ کرسکے۔

ضلع غربی میں چار گھنٹے گزر جانے کے باوجود پریزائڈنگ افسران فارم 45 جاری کرنے میں ناکام ہیں۔

نواز شریف بڑی اسکرین پر نتائج دیکھنے کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

جبکہ ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں فارم 45 کا انتظار کررہے ہیں۔

ڈی آر او آفس میں نتائج کے لئے لگائی گئی اسکرین پر بھی کوئی رزلٹ نہ دیا جاسکا۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Management System (EMS)

election 2024 results

Karachi Election Results