Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مسجد و مدرسہ شہید، احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج

ہلدوانی کے علاقے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی
شائع 08 فروری 2024 07:59pm

بھارت کی ریاست اترا کھنڈ میں جمعرات کو مقامی انتظامیہ نے ایک مسجد اور اس سے ملحق مدرسے کو شہید کردیا۔

ہلدوانی کے علاقے میں مسجد اور مدرسے کی شہادت پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔ خواتین بھی احتجاج کے لیے گھروں سے نکل آئیں۔

مسجد و مدرسے کو شہید کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے بھاری مشینری استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس بھی بھاری نفری بھی تعینات کی تھی۔

احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ متعدد خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ نے صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کی۔ علاقے کی صورتِ حال اب بھی کشیدہ ہے۔

protest

Uttarakhand

MASJID DEMOLISHED

BATON CHARGE ON WOMEN