Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : لانڈھی نمبر 5 کے پولنگ اسٹیشن پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ

مبینہ حملہ آوروں نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے، بیلٹ باکس بھی توڑ ڈالے
شائع 08 فروری 2024 05:41pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

کراچی میں لانڈھی نمبر 5 کے پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر نقاب پوش افراد نے حملہ کیا ہے۔ ووٹرز کی جانب سے کاسٹ کئے گئے ووٹ مبینہ طور پر بیلٹ باکس ٹوٹ جانے کے باعث بکھر گئے۔

نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے مبینہ طور پر پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

مبینہ حملہ آوروں نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دئیے، بیلٹ باکس بھی توڑ ڈالے ۔

واقعے کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کے انتخابی امیدوار سید رفیع الدین موقع پر پہنچ گئے۔

علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

واقعے کے بعد کیو ایف آر فورس بھی موقع پر پہنچ گئی، صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024