Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی قیادت کو امریکا کی قائدانہ اہلیت پر بھروسا نہیں، نکی ہیلی کا دعویٰ

بدلتے عالمی حالات میں بھارت کی پالیسیاں دانش مندانہ، وہ روس سے قریب رہا ہے، فاکس بزنس نیوز سے انٹرویو
شائع 08 فروری 2024 04:08pm
NIKI
NIKI

امریکی صدارتی انتخاب کے لیے امیدواری کی دوڑ میں شریک ری پبلکن لیڈر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت امریکا کو کمزور سمجھتی ہے۔ بھارتی قیادت سے عالمی سیاسی بساط پر اپنی چالیں اچھی طرح چلی ہیں اور روس سے زیادہ قریب رہا ہے۔

نکی ہیلی کہتی ہیں کہ امریکا کے لیے یہ وقت خاصا نازک ہے کیونکہ یک قطبی دنیا ختم ہو رہی ہے مگر ساتھ ہی ساتھ امریکا کی قائدانہ صلاحیت بھی کمزور پڑ رہی ہے۔ روس اس قابل نہیں کہ دنیا کو چلاسکے۔ چین بھی اس پوزیشن میں نہیں۔ یہ بھی نہیں سوچا جاسکتا کہ امریکا، چین اور روس مل کر دنیا کو چلائیں گے۔ ایسے میں امریکا کو آگے بڑھ کر اپنا قائدانہ کردار ثابت کرنا ہے۔

فاکس بزنس نیوز سے انٹرویو میں نکی ہیلی نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں بھارت کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ وہ امریکا کا سب سے بڑا اسٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ اُسے امریکی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھروسا بھی نہیں۔ اس وقت بھارتی قیادت یہ نہیں سمجھتی کہ امریکا دنیا کی قیادت کرنے کا اہل ہے۔

نکی ہیلی نے کہا میں نے نریندر مودی سے بھی بات کی ہے۔ وہ روس کے پارٹنر نہیں بننا چاہتے۔ ان کی خواہش ہے کہ بھارت تمام بڑے معاملات میں امریکا کا پارٹنر ہو۔

اس وقت بھارت کی نظر میں امریکا کمزور ہے۔ اس سوچ کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں الجھنیںٰ پیدا ہو رہی ہیں۔ بھارتی قیادت کا امریکا کے بارے میں تصور بدلنے کی ضرورت ہے۔

نکی ہیلی نے کہا کہ امریکا کو اپنے دوستوں، حامیوں اور اتحادیوں کا اعتماد جیتنے کے لیے غیر معمولی قائدانہ صلاحیت کا اظہار کرنا ہوگا۔ بحرالکاہل کے خطے میں امریکا کو جاپان، تائیوان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا اعتماد جیتنے کے لیے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمشائر پرائمری سے بھی کامیاب، نکی ہیلی کو شکست

افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے،نکی ہیلی

کوئی فرق نہیں پڑتا، سفارت خانہ تو یروشلم میں ہی بنے گا: نکی ہیلی

Narendra Modi

NIKKI HALEY

FOX BUSINESS INTERVIEW

CLOSER TO RUSSIA

STRATEGIC PARTNESHIP