Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر بائیڈن بے دھیانی میں حماس کو ’اپوزیشن‘ کہہ گئے

پریس کانفرنس میں بوکھلا کر کہا کوئی تحریک ہے، پھر ایک رپورٹر نے یاد دہانی کرائی
شائع 08 فروری 2024 03:28pm

امریکی صدر جو بائیڈن میڈیا سے گفتگو کے دوران اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حماس کو اپوزیشن کہہ گئے۔ توجہ دلائے جانے پر انہوں نے فوراً تصحیح کی۔

امریکی صدر سے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا۔

جو بائیڈن کی پریس کانفرنس کو، جو نئے بارڈر سیکیورٹی بل کو متعارف کرانے پر اُن کے لیے خطاب کے بعد ہوئی، سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر بہت بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ غزہ میں یرغمال بناکر رکھے گئے اسرائیلی شہریوں کو چھڑانے کے حوالے سے بات چیت کہاں تک پہنچی ہے تو انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن‘ کی طرف سے کوئی ریسپانس نہیں ملا ہے۔

اس موقع پر وہ بوکھلا گئے اور کہاں کہ کوئی تحریک ہے جس کی طرف سے جواب نہیں ملا۔ دو بار تحریک کا ذکر کرنے پر انہیں حماس کا نام یاد نہ آیا۔

اس موقع پر ایک رپورٹر نے حماس کا نام لیا تو جو بائیڈن نے کہا ہاں ہاں، میں اسی کی بات کر رہا تھا۔

Hamas

president Biden

CONFUSION

HOSTAGES