Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے شہر چنئی میں کئی اسکولوں کو بھم سے اڑانے کی دھمکی

پولیس نے اسکول خالی کروالیے، تلاشی پر دھماکا خیز مواد نہ ملا، حال ہی میں کئی شہروں کو دھمکیاں ملی ہیں۔
شائع 08 فروری 2024 02:44pm

بھارت کے شہر چنئی (مدراس) میں متعدد اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ملی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے اسکول خالی کرواکے تلاشی لی۔

اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ جن اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئیں ان میں ڈی اے وی گوپالا پورم اور سینٹ میریز اسکول، پیری شامل ہیں۔

بھارت کے متعدد شہروں میں حال ہی میں دھمکی آمیز ای میلز نے خاصی کھلبلی مچائی ہے۔ چند روز پیشتر ممبئی اور دہلی کے اسکولوں اور دیگر اداروں کو بھی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

دونوں بڑے شہروں میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران کے لیے ان دھمکی آمیز ای میلز کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدحواسی سے نپٹنا دردِ سر ہوگیا۔

تینوں شہروں میں پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کی دھمکی ملنے پر بدحواس نہ ہوں۔ اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کسی بھی فون کال، ای میل یا کسی اور ذریعے سے دی جانے والی دھمکی پر لاتعلق نہ رہیں بلکہ پولیس کو فوری مطلع کریں۔

mumbai

Bomb Threat

Delhi

CHINNEI