Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امریکی سیاستدان کا ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز سے اظہارِ بیزاری

ویلینٹینا گومز نے کتاب جلا ڈالی، وڈیو وائرل، منتخب ہوکر بچوں کو اخلاق سوز مواد سے بچانے کا عزم
شائع 08 فروری 2024 02:04pm

امریکی سیاست دان ویلینٹینا گومز نے اپنے حلقے کے ووٹرز کو یقین دلایا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئی تو ایسی تمام کتابیں جلا ڈالے گی جن کے ذریعے بچوں کو اخلاق سوز عادات اپنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔

24 سالہ ویلینٹینا نے گزشتہ روز سرِعام ایک ایسی کتاب نذرِ آتش کی جس میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کی طرف واضح جھکاؤ رکھتے ہوئے ان سے اظہارِ ہمدردی کیا گیا تھا۔

ویلینٹینا کا تعلق ری پبلکن پارٹی ہے جو امریکا میں دائیں بازو کی سیاست کی علم بردار سمجھی جاتی ہے۔

ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرستوں سے اظہارِ بیزاری کی علامت کے طور پر کتاب جلانے کی وڈیو وائرل ہونے پر امریکا میں خاصا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ویلینٹینا گومز مسوری میں سیکریٹری آف اسٹیٹ کے منصب کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے اور یہ وڈیو اس کی انتخابی مہم کا حصہ تھی۔

وڈیو میں ویلینٹینا نے کہا کہ منتخب ہونے پر میں ایسی تمام کتابیں جلا ڈالوں گی جن کا مقصد بچوں کے جنسی رجحانات میں کجی پیدا کرنا ہے۔ یہ وڈیو فیس بک، انسٹا گرام اور X پر شیئر کی گئی ہے۔

Missouri

US POLITICIAN

BOOK BURNING

SECRETARY OF STATE