Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللہ ایسا الیکشن دوبارہ کبھی نہ دکھائے، مشہور صحافی موبائل فون سروس کی بندش پر پھٹ پڑے

پولنگ سے قبل پاکستان بھر میں موبائل فون سروسز بند کر دی گئی
اپ ڈیٹ 08 فروری 2024 02:07pm

عام انتخابات 2024 کے دوران موبائل فون سروس کی بندش پر مشہور صحافیوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

صحافی حامد میر کی جانب سے عارضی طور پر موبائل فون سروس کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ 8 فروری کی صبح تک پاکستان کے 90 فیصد علاقوں میں موبائل فرون سروس بحال تھی، مگر پولنگ سے قبل سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے پاکستان اس طرح کے الیکشن دوبارہ کبھی نہ دیکھے۔

سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کے آدھے وقت ہونے تک موبائل فون سروسز مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔

جبکہ ٹرن آؤٹ سے متعلق کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ پولنگ کے شروعاتی وقت میں ہی اسمارٹ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔ جبکہ ووٹنگ پیٹرن بھی پُر امن ہے، جہاں کوئی کوئی خطرناک واقعہ پیش نہیں آیا۔

![.

دوسری جانب خاتون صحافی فریحہ ادریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس بند کر کے آپ نے میرے خوبصورت ملک کو ہنسی اور مزاق بنا دیا ہے۔ شرمناک اور افسوسناک، ہم ترقی پسند ہیں، آپ پاکستان کو رجعت پر مجبور کر رہے ہیں۔ کیوں!

جبکہ صحافی ثمینہ پاشا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر کے بھی بات نہ بنی تو کیا کرفیو لگا یں گے؟ فٹ منہ آپ کا۔

MQM

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024