Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ سعود نے والدین کی فلمی محبت اور شادی کی دلچسپ داستان سُنا دی

'والدہ کی منگنی ہوچکی تھی، ایک دن وہ دوست کے ساتھ سینما گئیں اور۔۔۔۔ '
شائع 08 فروری 2024 12:17pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کی ’دلچسپ اسٹوری‘ مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہے۔

جویریہ سعود کا نام کسی تعارف کا محتا ج نہیں، اداکارہ اور پروڈیوسرجویریہ نے معروف فلم آرٹسٹ پروڈیوسر سعود قاسمی سے شادی کی اور یہ باصلاحیت جوڑی 2 بچوں کی ماں ہے۔

حال ہی میں الف ٹی وی پر اداکار ساجد حسن کی میزبانی میں شریک شو میں جویریہ نے اپنے والدین کی فلمی انداز میں پروان چڑھی محبت اور پھر شادی کی دلچسپ اسٹوری شیئر کی۔

جویریہ نے بتایا کہ، ’میرے والدین کی لو میرج ہے۔ میری امی بہت خوبصورت تھیں اور ان کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی۔ ایک دن وہ ایک سنیما میں مووی دیکھنے گئیںجہاں میرے والد مینیجر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ اس دن میری امی اور ان کی دوست کو فلم کا ٹکٹ نہیں مل سکا تو وہ میرے والد کے پاس بحث کرنے پہنچ گئیں۔ والد کو میری امی پسند آگئیں اور انہوں نے انہیں پرو پوز کر دیا، مگر والدہ انگیجڈ تھیں۔ بہر حال ٹکٹ کے ایشو سے چلنے والا یہ معاملہ شادی پرجا کرختم ہوا، کیونکہ دونوں کے درمیان ایک دوسرے سے محبت کے جذبات پروان چڑھتے گئے تھے‘۔

اداکارہ کے مطابق، ’ میری امی کی فیملی بہت سخت تھی ،مگر میرے والدین کی سچی محبت کے آگے انہیںگھٹنے ٹیکنے پڑے اور انہوں نے میری امی کی منگنی ختم کر دی۔’

جویریہ نے انکشاف کیا کہ شادی پر اُنکی امی کے پرانے منگیتر نے دشمنی میں باراتیوں پرفائرنگ کر دی تھی۔

انہوں نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ ان کے والد اور ہماہوں سعید کے والد بہترین دوست ہیں اور ہمایوں سعید کے والد والدہ کے نکاح پر گواہ بھی بنے تھے۔

جویریہ سعود نے کچھ عر صے ٹی وی اسکرین سے دور رہنے کے بعد ہٹ ڈرامہ سیریلز ’نند‘ ، ’پرستان‘ ، اور ’بے بی باجی‘ کے ساتھ کامیاب واپسی کی ہے۔

مقبول ڈرامہ ’بے بی باجْی‘ میں اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث سراہی جانے والی اداکارہ آج کل گرین انٹر ٹینمینٹ کی ڈرامہ سیریل ’محبت ست رنگی‘ میں اپنی اداکاری سے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔

lifestyle

Love Marriage

showbiz celebrities

javeria saud