Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائنز ڈے پر مارکیٹ میں آنے والے ’ریڈ می A3‘ کی خصوصیات سامنے آگئیں

نئے سیٹ میں 5 ہزار میگا ہرٹز کی بیٹری نصب ہے۔
اپ ڈیٹ 08 فروری 2024 11:44am

مقبول اسمارٹ فون کی نئی سیریز ریڈ می A3 کو بھارت میں 14 فروری کو لانچ کیا جانا ہے۔ فون کی خصوصیات شائقین کے لیے پہلے ہی سامنے آگئی ہیں، کیمرے کے گول ڈیزائن کے علاوہ ڈیوئل کیمرا سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے۔

اے 3 لی اسکرین 6.71 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ہوگی۔ اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو G36 چپ سیٹ اور 13 میگا پکسل کا پچھلا کیمرا ہے۔

ریڈ می نے اس اسمارٹ فون کی لانچ کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی سیٹ کی چند نمایاں ترین خصوصیات بھی بیان کی ہیں۔

غیر معمولی خصوصیات کے باوجود معقول قیمت کا حامل ہونے کی بنیاد پر اس اسمارٹ فون کو ’بجٹ فون‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

چینی کمپنی نے بتایا ہے کہ ریڈ می A3 میں 90Hz کا ریفریش ریٹ ڈسپلے اور 6 جی بی کی ریم ہوگی۔ اسے 6 جی بی کی ورچوئل ریم کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

اس نئے سیٹ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اگر موبائل فون پانی میں گر جائے تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

مہنگے موبائل فون پاکستان میں جلد قسطوں پر دستیاب ہوں گے، وزیر آئی ٹی

smart phone

REDME A3

DUAL CAMERA SETUP

LAUNCH ON FEB 14