بھارت میں 10 لاکھ مربع کلومیٹر کے ’نوگو ایریا‘ میں گیس کی تلاش
بھارت میں 10 لاکھ لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے کو نو گو ایریا قرار دے کر گیس کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے لیے گیس کی تلاش کی خاطر حال ہی میں اس رقبے کو نو گو ایریا قرار دیا تھا۔
معیشت کے تیزی سے پنپنے کی صورت میں بھارت کو توانائی کی بڑی پیمانے پر ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ چین کی طرح بھارت بھی اب توانائی کے حصول کے لیے متنوع ذرائع کو آزما رہا ہے۔
دوسری طرف بھارت نے قطر سے بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ اس معاہدے کے حوالے سے خبریں آتی رہی ہیں۔ معاہدے کے تحت 2050 تک ’قطر انرجی‘ سالانہ 75 لاکھ میٹرک ٹن مائع قدرتی گیس فراہم کرے گی
معاہدے پر بھارتی ریاست گوا کے صدر مقام پنجی میں بھارت کے وزیرِ پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر مملکت برائے توانائی اور ’قطر انرجی‘ کے سی ای او سعد شریدہ الکعبی نے دستخط کیے۔
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ معاہدہ توانائی کے معاملے میں بھارت کو خوف کفالت کی منزل تک تیزی سے پہنچے میں معاون ثابت ہوگا۔
یہی بھی پڑھیں :
پہلی مرتبہ امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندیاں لگا دی
بھارت کا قطر سے ایل این جی خریدنے کا 25 سالہ معاہدہ
بھارت میں توانائی کی ضرورت کا 6 فیصد گیس سے پورا ہوتا ہے۔ دہلی سرکار اس تناسب کو 2030 تک 15 فیصد تک لے جانا چاہتا ہے۔
Comments are closed on this story.