Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائیو شو میں بلاول بھٹو نے سلیم صافی کو کیا کہا جو سب ہنسنے لگے

سلیم صافی سے بلاول بھٹو کی دلچسپ گفتگو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا
شائع 08 فروری 2024 10:20am

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سینئر صحافی سلیم صافی کے درمیان ہونے والے دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے درمیان ہونے والی گفتگو صارفین کو خوب بھا جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بلاول بھٹو اور سلیم صافی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی الیکشن ٹرانسمیشن میں بلاول بھٹو زردارے بطور مہمان ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے جبکہ اسٹوڈیوز میں سلیم صافی اور دیگر سینئر صحافی بیٹھے تھے۔

اسی دوران سابق وزیر خارجہ نے سلیم صافی کو مخاطب کر کے سلام کیا اور ساتھ ہی پوچھ بھی لیا کہ مولانا کی انتخابی مہم کسی جا رہی ہے۔

جس پر سلیم صافی جواب دیتے ہوئے ایک لمحے کو سوچنے لگے اور پھر کہا کہ مولانا کی انتخابی مہم کچھ خاص نہیں ہے، جس پر اسٹوڈیوز میں موجود دیگر ساتھی بھی مسکرانے لگے۔

سوشل میڈیا پر اس دلچسپ جملوں کے تبادلے کو پسند کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف کا لکھا تھا کہ سوال پوچھنے سے پہلے ہی صافی کو جھٹکا دے دیا اور ایسا جھٹکا دیا ہے صافی صاحب سوال کرنا ہی بھول گئے۔

جبکہ فرزانہ نامی صارف نے ہنسنے والے ایموجی سے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

دیگر صارفین نے قہقہوں کے ذریعے ویڈیو پر ردعمل دیا۔

Polling Station

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024