Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھمکیاں مل رہی تھیں، پورے بلوچستان میں ہمارے لئے مشکلات ہیں، کامران مرتضیٰ

ایک بار پھر بہت افسوسناک واقعہ ہوا، رہنما جے یو آئی
شائع 08 فروری 2024 12:19am
سینیٹر کامران مرتضیٰ۔ فوٹو — فائل
سینیٹر کامران مرتضیٰ۔ فوٹو — فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پورے بلوچستان میں ہمارے لئے مشکلات ہیں، نگراں حکومت مکمل طور پر بے بس اور ناکام ہوچکی ہے۔

آج نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں، ایک بار پھر بہت افسوسناک واقعہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ شہید ہونے والے ہمارے بچے اور بھائی تھے، پنجگور میں ہمارے امیدوار کے گھر پر فائرنگ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے خطرات سے آگاہ کررہے ہیں، نگراں حکومت بیانات کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کے حلقے میں 29 افراد کی شہادت لمحہ فکریہ ہے، الیکشن کمیشن کو زیادہ طاقتور بنانا ہوگا۔

Balochistan law and order situation

Pasheen Blast

Qilla Saifullah Blast