Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی امیدوار کا تشہیری مواد لگاتے ہوئے نوجوان عمارت سے گر کر جاں بحق

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 08:39pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فلیکسسز لگاتے ہوئے 32 سالہ نوجوان 3 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مظفر کالونی کا رہائشی نوجوان محمد علی عرف نکا حلقہ پی پی 116 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احمد شہریار کی فلیکسز تین منزلہ عمارت کے اوپر لگا رہا تھا۔ اس دوران نوجوان توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین پر گرگیا۔

نیچے گرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

Faisalabad

Punjab police

rescue 1122