Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

چیمپئینز ٹرافی 2025 سے پہلے اہم کام مکمل کرنے کی ہدایت
شائع 07 فروری 2024 06:40pm

لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش دو گنا کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش چیمپئینز ٹرافی 2025 سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا۔

lahore

Gaddafi Stadium

mohsin naqvi

New Chairman PCB