Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن جیتنے کا بعد بھی دانیال عزیز پر ناکامی کی تلوار لٹک گئی

الیکشن کمیشن نے نوٹفکیشن جاری کردیا
شائع 07 فروری 2024 06:35pm

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75 نارووال دانیال عزیز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کردی۔

کامیابی کی صورت میں دانیال عزیز کو جاری نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

پشاور میں پولنگ اسٹاف غائب، کارروائی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا۔

ڈی ایم او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، دانیال عزیز جاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں۔

ڈی ایم او رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا جو دانیال عزیز نے ادا نہیں کیا۔

daniyal aziz

Election Commission of Pakistan (ECP)

ECP Notice

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024