Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولنگ سامان کی ترسیل تاحال نامکمل، سندھ میں کوئی آر او تبدیل نہیں ہوا، صوبائی الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے 5 بجے تک انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کا کہا تھا
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 06:14pm

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پی ایس کا کوٸی آر او نہیں بدلا ہے، من گھڑت خبروں سے گریز کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں پولنگ اسٹاف آیا ہوا ہے، یہاں پولیس کے اہلکار موجود ہیں، جس سینٹر سے ہم نکلیں ہیں وہاں تو تقسیم شروع ہوگئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کچھ تاخیر ہوجاتی ہے اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں، تاہم، میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سے کوٸی تاخیر نہیں ہورہی، اسٹاف 4 یا 5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جاٸے گا۔

شریف اللہ نے کہا کہ کیمپین کا وقت ختم ہوچکا ہے آپ لوگ بھی میڈیا پر چلاٸیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو سیکورٹی کا زیادہ پتہ ہے وہ آپس میں رابطے میں ہیں، کون سے ایریا میں کیا ڈپلوٸمنٹ کرنی ہے وہ بہتر جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل میٹریل، پولنگ سامان کی تقسیم یا اسٹاف کا کوئی مسٸلہ نہیں ہے، 100 فیصد یقین ہے کہ نتاٸج میں کوٸی تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کنیکٹیویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتاٸج آئیں گے، پریزاٸڈنگ کو آکر میٹریل بھی دینا ہے فارم 45 بھی دینا ہے۔

کراچی میں سامان کی ترسیل تاحال نامکمل

کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا، انتخابی عملہ اب بھی ڈس پیچ سینٹرز پر سامان حاصل کرنے کیلئے موجود ہے۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ سامان کی ترسیل کا کام تاخیر سے شروع ہوا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 5 بجے تک انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کا کہا تھا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سامان کی ترسیل میں بدترین بدنظمی دیکھی گئی، الیکشن اسٹاف کو صبح سے بلایا گیا اور سامان کی ترسیل اب تک مکمل نہیں ہوسکی، انتخابی عملہ بھوکا پیاسا، سرد موسم میں کھولے گراؤنڈ میں موجود ہے۔

انتخابی سامان کی ترسیل کیلئے ایس او پیز کو نظر انداز کردیا گیا۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Sharifullah