Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد امیدوار کے نام کے سامنے پی ٹی آئی نہیں لکھا جا سکتا، سلمان اکرم راجہ کیس میں بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 209 پر عمل نہ کر سکی اور انتخابی نشان کیلئے نا اہل ہوئی، فیصلہ
شائع 07 فروری 2024 05:26pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد امیدوار کے نام کے سامنے پی ٹی آئی نہیں لکھا جا سکتا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 209 پر عمل نہ کر سکی اور انتخابی نشان کے لئے نااہل ہوئی۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 33 کے کالم 5 میں انکی سیاسی جماعت کا نام لکھا جائے، سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، انتخابی نشان کی غیر موجودگی میں سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کا نام فارم 33 پر نہیں لکھا جا سکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین کے الیکشن کو قبول نہیں کیا، سرٹیفکیٹ کو الیکشن کمیشن نے نوٹی فائی نہیں کیا، گوہر علی خان پی ٹی آئی پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کر سکتے، سلمان اکرم راجہ کو ازاد انتخابی نشان دیا گیا، نام کے سامنے کالم میں پی ٹی آئی نہیں لکھا جا سکتا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن رولز کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے، جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان دیا ہے، سلمان اکرم راجہ جس جماعت سے وابسطگی ظاہر کر رہے ہیں اسے الیکشن کمیشن نے پارٹی نشان نہیں دیا۔

مزید پڑھیں

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا اقدام چیلنج کردیا

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پارٹی نام لکھنے کا مطالبہ غلط فہمی پر مبنی ہے، سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں الیکشن کرانے میں ناکام رہی، جس کے باعث انکا انتخابی نشان روک لیا گیا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

PTI bat symbol

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024