Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئےاستعمال ہوسکتے ہیں، حافظ نعیم

کسی صورت انتخابات کو منیج نہیں ہونے دیا جائے گا، امیرجماعت اسلامی کراچی
شائع 06 فروری 2024 10:11pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کو اضافی بیلٹ پیپر فراہم کئے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ انتخابات میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے مزید کہا کہ کسی صورت انتخابات کو منیج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024