Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر سرکاری ملازم کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملازمت سے برطرفی کا مراسلہ حکام کو ارسال
شائع 06 فروری 2024 08:03pm

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر اور) اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چاغی طفیل احمد بلوچ نے جمعرات کو ہونے والے جنرل الیکشن میں ڈیوٹی سے انکار کرنے اور غفلت برتنے پر ایگریکلچر کے ملازم اسد اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈی آر او اور ڈی سی چاغی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ایگریکلچر ملازم اسد اللہ کے خلاف 1973 کے آئین کے آرٹیکل 218 جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 54 کے تحت کارروائی عمل میں لاکر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ملازمت سے برطرفی کے مراسلہ حکام بالا کو ارسال کردیا گیا۔

ایسا مواد نشر نہ کیا جائے کہ پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان خراب ہو، الیکشن کمیشن

طفیل احمد بلوچ نے مراسلے میں لکھا کہ اس ضمن میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کیا جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Election Duty

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024