ائرپورٹ ملازم ٹرک سے گر کر ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آگیا
ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر ایک گراؤنڈ ورکر ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ انہیں منگل کی صبح تقریباً 3 بجے ائرپورٹ کے عملے کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ ایک شخص ویسٹ ایپرن پر بے ہوش پایا گیا ہے۔
اس کے بعد ایمرجنسی اہلکار وہاں پہنچے اور 34 سالہ شخص کو جسم پر متعدد زخموں کے ساتھ پایا اور اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا۔
ائر پورٹ اتھارٹی نے پہلے کہا تھا کہ متاثرہ چائنا ایئر کرافٹ سروسز کا ملازم تھا جو ہوائی جہاز کو کھینچنے کا ذمہ دار تھا۔
پولیس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ شخص ٹو ٹرک کی مسافر سیٹ پر سوار تھا، جو گاڑی سے گرا اور طیارے کے پیچھے کھینچے جانے سے پہیے کے نیچے آگیا۔
ائرپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ، ’شبہ ہے جب اسٹاف اپنا کام کر رہا تھا تو اس شخص نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی‘۔
دریں اثنا، 60 سالہ ٹرک ڈرائیور کو خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ وہی ڈرائیور ہے جس کے ٹرک سے گر کر متاثرہ کی موت واقع ہوئی، ڈرائیور کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.