Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم ”فائٹر“ میں غیراخلاقی مناظر پر بھارتی فضائیہ کی خاتون افسر برہم

فلمسازوں کو قانونی نوٹس جاری کردیا
شائع 06 فروری 2024 06:10pm

بھارت کے بالاکوٹ حملے پر مبنی بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم ”فائٹر“ کو غیراخلاقی مناظر پر قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ”فائٹر“ کے خلاف انڈین ایئر فورس کے افسر کی اجنب سے قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔

وردی میں بوسے کے سین پر فلم سازوں کے خلاف جاری نوٹس میں آسام کی ایک ایئر فورس افسر سومیا دیپ داس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منظر بھارتی فضائیہ کی توہین ہے۔

اس فلم کی کہانی دو مگ 21 فائٹر پائلٹوں، پیٹی (ہریتک روشن) اور پرگنیا (دیپیکا پڈوکون) کے گرد گھومتی ہے، جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات ہیں۔

یہ کہانی پلامہ حملے کے بعد کے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، دونوں محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کے ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایئر فورس کی وردی میں بوسہ کناریوں میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں انیل کپور بھی ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم ”فائٹر“ 12 دن پہلے ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں 350 کروڑ روپے کی کمائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Hrithik Roshan

Deepika Padukone

Indian Air Force

FIGHTER

Lip Lock Scene

Kissing Scene