Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، الفتح II میزائل کے سٹال کا افتتاح

دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاع شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔
شائع 06 فروری 2024 05:09pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک سعودی اسٹرٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے متعلق بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاع شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔

اس دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بھی غور ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی أفواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبد اللہ العتیبی بھی موجود تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی مختلف دفاعی اداروں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور ورلڈ ڈیفنس شو میں الفتح II میزائل کے سٹال کا افتتاح کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

CJCSC

prince khalid bin salman

sahir shamsad

saudi defence minister