دنیا کی سب سے مہنگی ویڈیو کال، اے آئی نے کمپنی کو کروڑوں ڈالرز کا چونا لگا دیا
ہانگ کانگ کی ایک بڑی فائنانس کمپنی کو جعلی وڈیو کال کے ذریعے ڈھائی کروڑ ڈالر کا چونا لگادیا۔ گیا کسی نے کمپنی کے سی ایف او کی شکل اور آواز میں ملازمین کو حکم دیا کہ اسکیمرز کو ڈھائی کروڑ ڈالر دے دیے جائیں۔ حکم پر عمل کیا گیا۔
کمپنی کے ایک ملازم کو اس کے ساتھیوں سمیت لندن میں مقیم سی ایف او سے وڈیو کال کے لیے بلایا گیا۔ ملازمین سے کہا گیا کہ وہ مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقوم ٹرانسفر کریں۔ انہوں نے رقوم ٹرانسفر کردیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کال تو مصنوعی ذہانت کی مدد سے کی گئی تھی۔
اس گھوٹالے میں ڈھائی کروڑ روپے بٹور لیے گئے۔ ہانگ کانگ پولیس کا خیال ہے کہ کسی نے سی ایف او کی میٹنگز کی وڈیوز نکال کر مصنوعی ذہانت کی مدد سے اسی کے جیسا چہرہ اور آواز بناکر ملازمین کو بے وقوف بنایا۔
ہانگ کانگ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ ویسے ہانگ کانگ میں جعلی وڈیو اور آڈیو کالز ہوتی رہی ہیں۔ بہت سے لوگوں کو انفرادی حیثیت میں لوٹا جاچکا ہے۔
ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ اس نے اس واردات کے حوالے سے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان لوگوں نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا سہارا لے کر دھوکا دہی کی کئی وارداتیں کی ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی سے وڈیو کال بھی جعلی ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.