کنٹرول روم کے ساتھ ٹائی ٹینک جیسا گھر، میاں بیوی نے مثال قائم کردی
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ایک شخص نے بیوی کے ساتھ مل کر ٹائٹینک سے مشابہ مکان تعمیر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہ منصوبے پر اچھا خاصا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
53 سالہ مِنٹو رائے اور اس کی بیوی ایٹا رائے کا یہ منصوبہ تین منزلہ ہے۔
ٹائٹینک سے مشابہ مکان کی تعمیر نے مقامی تعمیراتی حلقوں میں کھلبلی مچادی ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں اس مکان کو دیکھنے آرہے ہیں۔
یہ منفرد مکان مغربی بنگال کے دور افتادہ علاقے سلیگری میں واقع ہے۔ مکان کے اندرونی حصے کو حتمی شکل دینا ابھی رہتا ہے۔
منٹو رائے کی خواہش ہے کہ ٹائٹینک کی طرح اس کے مکان میں بھی ایک شاندار زینہ ہو اور لکڑی کا دیدہ زیب کام کیا جائے۔
منٹو رائے نے اپنے اس شاندار مکان کا عرشتہ بھی تعمیر کیا ہے اور اس میں ایک کنٹرول روم بھی ہے۔ مہمان اس کنٹرول روم میں بیٹھ کر چائے کے باغات کا دل کش نظارہ کرسکیں گے۔
Comments are closed on this story.